شاہد خاقان عباسی نے راہداری ضمانت کے مچلکے جمع کرا دیئے
فائل فوٹواسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب ریفرنس میں راہداری ضمانت کے مچلکے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیئے ۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ضمانتی مچلکے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیئے گئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4ہفتوں کیلئے راہداری ضمانت منظورکرتے ہوئے 2،2لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا تھا۔
احتساب عدالت کراچی نے ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 10 اپریل کو عدالت طلب کیا تھا ۔
دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیرکارروائی 7 مئی تک ملتوی کردی گئی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔